ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ہندوستان اور بنگلہ دیش دہشت گردی سے مل کر لڑیں گے:دیپو مونی

ہندوستان اور بنگلہ دیش دہشت گردی سے مل کر لڑیں گے:دیپو مونی

Sat, 31 Dec 2016 22:28:45  SO Admin   S.O. News Service

اگرتلہ، 31دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بنگلہ دیش کی سابق وزیر خارجہ دیپو مونی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش دہشت گردی اور مسلح علیحدگی پسندوں سے مل کر لڑیں گے۔کل رات اگرتلہ پریس کلب میں 45ویں یوم فتح بنگلہ دیش کے سلسلے میں ذاتی طور پر منعقد ہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مونی نے کہا کہ برصغیر میں مذہبی تعصب کو کچلنے کی اپنی صلاحیت میں ڈھاکہ کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔بنگلہ دیش کی سرزمین کے استعمال کی کوشش کرنے والے ہندوستان کے انتہا پسند گروپوں اور ہندوستان کی سرزمین استعمال کرنے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں سے لڑنے کی دونوں ممالک کی تاریخ ہے۔مونی نے کہا کہ ڈھاکہ نے الفا کے انوپ چیتیا، اروند راجکھووا، ششدھر چودھری، چترون ہجاریا، اے ٹی ٹی ایف کے رنجیت دیوبرما اور این ایل ایف ٹی کے وشوموہن دیوبرما سمیت شمال مشرقی کے کئی عسکریت پسند تنظیموں کے باغی رہنماؤں کو گرفتار کر اور پھر ان کی حوالگی کرکے شمال مشرق کی انتہا پسندی کے تئیں اپنا سخت رخ بار بار ثابت کیا ہے۔
 


Share: